ایران نے امریکی سرزمین پر سعودی سفیر کے قتل کی سازش کے امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ الزمات کے پس پردہ سیاسی عزائم ہیں۔ اقوام متحدہ میں اایرانی سفیرمحمد خزئی نے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو لکھے گئے ایک خط میں امریکی الزمات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات سے امریکا خطے میں عدم استحکام چاہتا ہے جبکہ ایران خطے میں امن اور سلامتی کا خواہش مند ہے بالخصوص برادر اسلامی ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کے اس بیان میں سیاسی مفادات شامل ہیں ۔ ایرانی سفیر نے بانکی مون کو لکھا ہے کہ خط جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں پیش کیا جائے۔