ایران نے گوگل سرچ انجن اور جی میل پر پابندی لگا دی

google

google

ایران(جیوڈیسک)ایران نے انٹرنیٹ صارفین کے لئے گوگل اور جی میل تک رسائی بند کر دی ہے۔ایران پبلک پراسکیوٹر کی جانب سے جاری موبائل پیغام میں کہا گیا ہے کہ تاحکم ثانی گوگل سرچ انجن اور جی میل اکاؤنٹ تک تمام صارفین کی رسائی بند ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کے غلط استعمال اور غیر قانونی ای میلز کی روک تھام کیلئے عوامی مطالبے پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے جرائم کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔