ایران پر حملہ آخری آپشن ہوگا، امریکا

obama

obama

واشنگٹن :(جیو ڈیسک)امریکا کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ آخری آپشن ہوگا، عجلت میں فوجی کارروائی نہیں کی جائے گی۔امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے براک اوباما نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے کے منفی نتائج نکلیں گے۔ ایران پر حملہ عجلت میں نہیں بلکہ سوچ سمجھ کرکیاجائے گا۔ امریکا کے قومی مفاد میں ہے کہ ایران کو ایٹمی طاقت نہ بننے دیاجائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کا کوئی حامی نہیں اور اسے جوہری طاقت بننے سے روکا جائے گا۔ عالمی برادری ایران کے خلاف متحد ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کہ دورے پر کل واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔