امریکا میں سعودی عرب کے سابق سفیر اور سابق انٹیلی جنس چیف سعودی شہزادہ ترک الفیصل نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ بے وقوفی ہوگا۔ واشنگٹن پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے سعودی شہزادے ترک الفیصل کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کے تباہ کن نتائج مرتب ہوں گے۔ حملیکی صورت میں ایرانی عوام اپنے جوہری پروگرام پرمزید پرعزم ہوجائیں گے اور حملہ جوہری پروگرا م کو ختم نہیں بلکہ تھوڑے عرصے کیلیے ملتوی کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں عادل بن الجبیر پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں۔