ایران : (جیو ڈیسک)ایران نے قبضے میں لئے گئے امریکی ڈرون جیسا طیارہ بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اکٹھے کرنے والے نظام کا کوڈ توڑ دیا، ڈرون جلد تیار ہوجائے گا۔امریکی ٹی وی اور ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب کے ایرو اسپیس ڈویژن کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادیح نے تہران میں میڈیا کو بتایا کہ امریکی ڈرون جیسا ڈرون بنانے پر کام جاری ہے۔ اور ایرانی انجنیئر بلکل ویسا ہی ڈرون بنانے میں مصروف ہیں۔
سی این این کے مطابق ایرانی انجنیئروں نے امریکی ڈرون کے انٹیلی جنس معلومات اکٹھے کرنے والے نظام کا کمپیوٹر کوڈ بھی توڑ دیا ہے۔ اور ڈرون سے ملنے والی معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حاجی زادیح کا کہنا تھا ایران جلد ریڈار پر نظر نہ آنے والا جدید ڈرون بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔