ایران کو جوہری پروگرام سے روکیں گے: مٹ رومنی

Mitt Romney

Mitt Romney

ورجینیا(جیوڈیسک)امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے کہا ہے وہ برسراقتدار آگئے تو ہر قیمت پر ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکیں گے۔

ریاست ورجینیا میں فوجی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے مٹ رومنی کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ مشرق وسطی میں امریکا مخالف جذبات عروج پر ہیں۔ دنیا کا امن یقینی بنانے کے لیے ایران کے خلاف واضح موقف اپنانا ہوگا۔ مٹ رومنی نے کہا صدر اوباما شام کے حوالے سے درست فیصلے کرنے میں ناکام ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا وہ اقتدارمیں آئے تو اسرائیل کے ساتھ امریکا کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔