روس (جیوڈیسک) روس نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اقدام چھ ملکی جوہری مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں حائل کریگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ گینادے گائیلون نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف کثیر الملکی پابندیاں عائد کرنے سے ہم تہران کے خلاف مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کا موقع کھو دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں چھ ملکی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے مذاکراتی فریقین کے وزرائے خارجہ 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقات کرینگے جس میں آئندہ مذاکراتی عمل کا ایجنڈا طے کیا جائیگا۔