ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں: چین

china

china

چین(جیوڈیسک)چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے بیجنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت ایک عرصہ سے ایران کے جوہری پروگرام پر اس کے خلاف یک طرفہ پابندیوں کی مخالف کرتی آ رہی ہے کیونکہ پابندیوں سے ایران کا جوہری معاملہ حل نہیں ہوگا بلکہ اس سے یہ مزید پیچیدگی کی طرف جائیگا جو کہ علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

 

انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ مذاکرات اور تعاون کو فروغ دیا جائے اور معاملے کا مناسب حل نکالا جائے۔