ویانا(جیوڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر حرمین نکارٹس نے ویانا ائرپورٹ پر تہران سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت تہران میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ سولہ جنوری 2013 کو مزید مذاکرات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے جوہری توانائی پروگرام سے متعلقہ باقی مسائل پر جنوری میں ایران کے ساتھ معاہدہ ہوجائیگا۔
قبل ازیں آئی اے ای اے کے ایرانی سفیر علی اصغر سلطانی نے بتایا کہ تہران اور اقوام متحدہ جوہری باڈی نے ایک روزہ اجلاس میں اتفاق کیا ہے کہ مذاکرات کا آئندہ دور جنوری میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات کا یہ دور تعمیری اور اچھی پیش رفت تھا۔