افغانستان (جیوڈیسک)افغانستان میں ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جان ایلن ایک روزہ دورہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں اتحادی افواج کے سربراہ جنرل جان ایلن اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں پاک افغان سرحد کے اطراف رابطوں کو مزید فعال بنانے اوران سے متعلق کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ نیٹو سپلائی کے بارے میں بات زیر غور رہے گی۔ امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان خطے کے اہم ممالک ہیں اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرتا رہے گا کیونکہ دونوں اطراف میں کو آرڈی نیشن کی بہتری خطے کے استحکام کیلیے ضروری ہے۔