ایس ایچ اوز کی تعیناتی کیلئے تحریری ٹیسٹ

rangers

rangers

کراچی: پاکستانی پولیس ہر امتحان کامیابی سے پاس کرنا جانتی ہے چاہے اس کیلئے ہاتھ کی صفائی ہی کیوں نہ دکھانی پڑے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں لئے جانے والے اس تحریری امتحان کا مقصد تھانے داروں کی کاکردگی اور صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔شائد یہی وجہ تھی کہ پولیس افسران اپنی صلاحیتوں کا بڑھ چڑھ کر مظاہرہ کرتے نظر آئے۔ امتحان کی نگرانی کے لئے ڈی آئی جی جنوبی کمانڈر شوکت موجود تھے مگر نقل میں منہمک افسران کو اس کی پرواہ کب تھی۔
ڈی آئی جی صاحب کو بھی سب اچھا نظر آرہا تھا۔انہیں تو یہ امید بھی تھی کہ اس امتحان کے زریعے ایس ایچ اوز کی تعیناتی میرٹ پر ہوگی پولیس میں بھرتیوں تقرریوں اور ترقیوں کے غیر شفاف طریقہ کار نے ہی اس ادارے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ عوام بھی پولیس پر کم ہی اعتمادکرتے ہیں۔