سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پالیسی بورڈ نے پبلک سیکٹر کمپنیز کے لیے گورننس کے نئے رولز کی منظوری دے دی ہے۔ ایس ای سی پی کے پالیسی بورڈ کا اجلاس وفاقی سیکٹری خزانہ واجد علی رانا کی صدارت میں میں ہوا۔
ترجمان کے مطابق گورننس کے نئے رولز کا مقصد پبلک سیکٹر انٹر پرائزز میں ہونے والے خسارے میں خاطر خواہ کمی کے اقدامات کرنا ہے۔ رولز میں کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو زیادہ خودمختاری دی گئی ہے اور چیف ایگزیکٹو سمیت بورڈ ممبران کے اختیارات کو الگ الگ کردیا گیا ہے۔ گورننس کے نئے قوائد کی بنیاد پر پبلک سیکٹر کمپنیوں میں انتظامی اصلاحات متعارف کی جائیں گی۔