ایشوریا کی بالی وڈ میں واپسی ہو گی فلم ریبیکا کے ساتھ

Aishwarya Rai

Aishwarya Rai

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ کی حسین ماہ جبین اداکارہ ایشوریہ رائیبچن دوبارہ قدم رکھ رہی ہیں فلم نگری میں فلم ریبیکا کے ساتھ ۔ایشوریہ بگ بی کی بہو بنیں تو ایسا لگ رہا تھا کہ فلمی دنیا کو انھوں نیخیر باد کہہ ڈا لا ۔ لیکن اب ایشوریہ بچن ڈائریکٹر مانی رتنم کی فلم ریبیکا میں اداکاری کے جوہردیکھا ئیں گی ۔ فلم ہیروئن میں بے بو نے ان کی جگہ کیا لے لی ایش کو تو جیسے فلمی نگری میں واپسی کی فکر لگ گئی اور انھوں نے مانی رتم کی فلم ریبیکامیں کام کر نے کی فوراحامی بھر لی ۔

فلم میں ایشوریہ رائے ایک گھریلو بیوی کے روپ میں آ ئیں گی نظر جو اپنا موازنہ اپنے شوہر کی پہلی بیوی سے سے کر رہی ہے ۔ ایش نے فلموں میں کام کر نے کی یہ بھی شرط رکھی تھی کہ وہ بالی وڈ میں کسی خاص مقام تک نہ پہنچے والیان کے شوہر یعنی ابھیشیک کیساتھ ہی کام کریں گی اورکوئی ہیرو ان کے مد مقابل نہیں ہوگا ۔

یہ تو فلم دیکھنے کیبعد ہی پتہ چلے گا کہ ریبیکا میں ان کے حقیقی ہیرو ہی ان کیشوہر ہوں گے کہ نہیں ۔ ایشوریہ نے شادی سے قبل آ خری فلم گزارش میں کام کیا تھا اور وہ آ ج کل مصروف ہیں اپنی ننھی بیٹی ارادھیا کی پرورش میں ۔