امیتابھ بچن کی بہو اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے ماں بننے والی ہیں ،اس حوالے سے بچن فیملی اور بھارتی میڈیا نیوز کوریج کے ضابطہ اخلاق پر متفق ہوگئے ہیں ۔ اس ضابطہ اخلاق کے تحت اس واقعے کی پہلے سے کوئی کوریج نہیں کی جائے گی۔ بچے کی پیدائش کا باقاعدہ اعلان صرف بچن فیملی کرے گی ۔ بچے کی ولادت کو بریکنگ نیوز نہیں بنایاجائیگا ۔ کیمرے یا او بی وین بچن فیملی کے گھر، اسپتال یا کسی متعلقہ جگہ نہیں لگائے جائینگے ۔ چینلز کو صرف پریس کانفرنس کی دعوت دی جائیگی ۔ چینلز کوئی ایم ایم ایس یا بچے کی تصویر نہیں دکھائیں گے۔ اس معاملے پر علم نجوم کے حوالے سے کوئی شو نہیں کیا جائیگا ۔ بچے کی ولادت کی خبر کا دورانیہ ایک یا ڈیڑھ منٹ سے زائد نہیں ہوگا ۔ صحافی یا میڈیا پرسنز کو اسپتال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔