بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ ایشوریہ بچی کی ولادت کے بعد آج اسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گی ، فوری طور پر بچی کا نام نہیں رکھا گیا تاہم نام ایسا رکھا جائے گا جو اے سے شروع ہوتا ہو۔ ممبئی میں اپنے والد امیتابھ بچن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشک نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ایشوریہ بچی کی ولادت پر بہت خوش ہیں اور بچی ایشوریہ سے مشابہت رکھتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بچی کی ولادت سے متعلق کوئی تقریب منعقد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔