ایشوریہ رائے چلائیں گی مہم ایڈز کے خلاف

Aishwariya rai

Aishwariya rai

نیو یارک (جیوڈیسک) سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ کی خوب رو اداکارہ ایشوریہ ر ائے بچن اقوام متحدہ کی ایمبیسڈر کی حثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھا ئیں گی۔ بگ بی کی بہو رانی ایشوریہ ر ائے اقوام متحدہ کی ایمبیسڈر منتخب ہونے کے بعد دنیا بھر میں آواز بلند کر نے جا رہی ہیں ایڈز کے خلاف ۔

نیو یارک میں ایڈز کے حوالے سے اقوام متحدہ کی میٹنگ میں ایشوریہ کا کہنا تھا کہ وہ دو ہزار پندرہ کے اختتام تک بچوں میں ایچ آ ئی وی ایڈز کے خاتمے کے لئے ہیں پر عزم صرف یہ ہی نہیں ایشوریہ رائے منشیات میں مبتلا افراد کے علاج معا لجے کی سہولیات کے لئے بھی کام کریں گی۔