ایک ایسے وقت میں جب سرمایہ کار گزشتہ رات کی تیزی سے مالی منفعت حاصل کرنے میں مصروف تھے منگل کو ایشیاء میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موڈی کی جانب سے فرانسیسی حکومت کے بانڈ کی درجہ بندی میں کمی کے باعث قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ جنوری کے لئے نیویارک کا لائٹ سویٹ خام تیل کا معاہدہ بعد 24 سینٹس گر کر 89.04 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کا جنوری کیلئے ہی معاہدہ 16 سینٹ کمی سے 111.54 ڈالر میں طے ہوا۔ اسرائیل غزہ تنازع میں تشدد بڑھنے کے بعد پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا تھا جس سے مشرق وسطی سے تیل فراہمی بارے نئے خدشات نے جنم لیا۔