ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے ہفتے مندی رہی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس میں پورے ہفتے کے دوران دو اعشاریہ سات فیصد کمی ہوئی اور یہ ایک سو چودہ اعشاریہ دو پوائنٹس پر آ گیا۔ تین ہفتوں کے دوران انڈیکس میں مجموعی طور پر اب تک آٹھ اعشاریہ چار فیصد کمی آ چکی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یورپ کے قرضوں کے بحران سے بڑی معیشتوں کے متاثر ہونے کے خدشے کے باعث اسٹاک مارکیٹس میں مندی رہی۔