ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان

 Asian Stock Market

Asian Stock Market

ایشیاء(جیوڈیسک)ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں آج مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی سٹاک ایکسچینج کی بندش کے باعث کاروبار بھی انتہائی کم ہے۔

ایشیاء پیسفک انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی صفر اعشاریہ ایک فیصد تک کمی دیکھی گئی۔ سرمایہ کار امریکی معاشی اعشاریوں کی بہتری کے بجائے کمپنیوں کے کم ہوتے منافع پر توجہ دے رہے ہیں۔ یورپی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی دیکھنے میں آرہی ہے۔ لندن، پیرس اور جرمن اسٹاک مارکیٹوں میں کاروبار انتہائی کم ہے۔