ایشیائی ممالک کو پاکستان میں سیکورٹی تحفظات نہیں ، ذکا اشرف

Zaka ashraf

Zaka ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری محمد ذکا اشرف نے کہنا ہے کہ کسی ایشیائی ملک کو پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے کوئی تحفظات نہیں تاہم پاکستان میں ایشیائی کرکٹ کا ایونٹ کرانے کی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

اسلام آباد میں ایشین کرکٹ کونسل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ تمام ایشیائی کرکٹ بورڈز پاکستان کی تربیتی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ایشیا میں کرکٹ کی ترقی میں بھارت کا کردار مثبت ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ تاجکستان، چائنیز تائی پے اور کمبوڈیا نے اے سی سی کی رکنیت کے لئے درخواست دی ہے۔