ایشیاء (جیوڈیسک) ایشیاء میں لین دین کے دوران جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔نیویارک میں لائٹ سویٹ خام تیل کا نومبر کے لئے بڑا معاہدہ 29 سینٹس اضافے کے ساتھ 92.36 ڈالرز فی بیرل اور نومبر کے لئے ہی برینٹ نارتھ سی خام تیل کے معاہدے 10 سینٹس اضافے کے ساتھ 115.81 ڈالرز میں ہوئے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں رات کو ہونیوالا یہ اضافہ روزگار کی بہتری میں امریکی اقتصادی بحالی میں اضافے کی امیدوں کے باعث ہوا ہے جبکہ مشرق وسطی میں ترکی کی طرف سے شام کا طیارہ روکنے پر کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ آئی جی مارکیٹس سنگاپور میں پریمیئر کلائنٹ منیجمنٹ کے سربراہ جیسن ہیوز نے کہا بے روز گاری کے ابتدائی دعوں میں بہتری کا مطلب یہ ہے کہ اقتصادی اعداد وشمار بہتر ہورہے ہیں۔