ایشیا (جیوڈیسک)ایشیا میں خام تیل کی قیمت میں جمعہ کو کمی دیکھی گئی۔یہ صورتحال امریکہ کی طرف سے مناسب اقدامات کے بارے میں امیدیں پوری نہ ہونے اور یونان کے بارے میں کٹوتی اور اصلاحات کے لئے مزید وقت دینے کی جرمنی کی طرف سے مخالفت کے بعد یورپ کے بارے میں خدشات ابھرنے کے حالات میں سامنے آئی ہے۔
یہ بات تجزیہ کاروں نے کہی۔ نیویارک میں اکتوبر کے لئے لائٹ سویٹ خام تیل کا بڑا معاہدہ 34 سینٹس کمی کے ساتھ 95.93 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی خام تیل کے اکتوبر کے لئے سمجھوتے 49 سینٹس کمی کے ساتھ 114.52 ڈالر پر ہوئے۔