ایشیا (جیوڈیسک) ایشیا میں لین دین کے دوران جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی معیشت اور یورو زون کی بہتری کیلئے نئے اقدامات کے بارے میں مایوسی کے باعث رات کو ہونیوالے نقصانات کے بعد بہتری کا اشارہ ہے۔نیویارک میں ستمبر کے لئے لائٹ سویٹ خام تیل کا بڑا معاہدہ 23 سینٹس اضافے کے ساتھ 87.36 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی خام تیل کے ستمبر کے لئے معاہدے 31 سینٹس اضافے کے ساتھ 106.21 ڈالر میں ہوئے۔
دو معاہدے جمعرات کو کم قیمت پر ہوئے جو امریکی فیڈرل ریزرو اور یورپی مرکزی بنک کی طرف سے معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے نئے اقدامات کا اعلان نہ ہونے کے بعد ہوئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کچھ اضافے کے باوجود صورتحال مختلف ہے اور سرمایہ کاروں نے انتہائی کم قیمت کے باعث خریداری کا موقع استعمال کیا۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو جمعہ کو دیر گئے جولائی کے بارے میں امریکہ میں غیر زرعی تنخواہوں کے بارے میں اعداد و شمار کے اجرا پر نظر ہے جس سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور سب سے زیادہ تیل استعمال کرنے والے ملک کی صحت کے بارے میں اندازہ ہو گا۔