ڈھاکہ: ( جیو ڈیسک ) آئندہ ہفتے ڈھاکہ میں کھیلے جانیوالے ایشیا کپ کے لئے بنگلہ دیش نے تجربہ کار اوپنر تمیم اقبال کو ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ سلیکٹرز کے مطابق تمیم کو بنگلہ دیش بورڈ کے صدر نے ڈراپ کیا ہے۔
تمیم اقبال ان فٹ ہونے کے باعث بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے صرف دو میچز کھیل سکے تھے۔ سلیکٹرز نے انہیں پندرہ رکنی ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال نے اپنا اختیاری ووٹ استعمال کرتے ہوئے تمیم اقبال کو ریزرو کھلاڑیوں میں ڈال دیا۔
سابق کپتان اور فاسٹ بولر مشرفی مرتضی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے البتہ اشرف الحق کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ گیارہ مارچ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔