لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ہونے والی دوسری ایشین ماسٹرز اسکواش چیمپین شپ کے لئے انیس رکنی بھارتی دستے نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ چیمپین شپ تین سے چھ ستمبر تک پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جائے گی۔ جس میں شرکت کے لئے انیس رکنی بھارتی دستہ دو ستمبر کو لاہور پہنچے گا۔
چیمپین شپ میں آٹھ نیپالی اور پانچ سری لنکن کھلاڑیوں سمیت سابق عالمی چیمپیئنز جہانگیر خان، جان شیر خان، ڈیوڈ پالمر، رامے عاشور اور برائن ہنٹ بھی حصہ لیں گے۔