سولہویں ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے قزاقستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایران کے دارلحکومت تہران سے موصولہ نتائج کے مطابق پاکستان نے قزاقستان کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دی۔ پہلا سیٹ بائیس پچیس سے ہارنے کے بعد پاکستان نے اگلے دو سیٹس پچیس اکیس اور پچیس اکیس کے اسکور سے جیتے تاہم چوتھے سیٹ میں پاکستان کو بیس پچیس سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستا ن نے فیصلہ کن سیٹ میں پندرہ گیارہ سے جیت کر حتمی کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان کی طرف سے اسپائکر ز نصیر احمد اور محب رسول نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔پاکستان اپنا اگلا میچ جاپان کے خلاف کھیلے گا۔