چیمپئنز ٹرافی (جیوڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔
دوحہ قطر میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں آج ایک روز آرام کے بعد تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ چین اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ اومان سے ہوگا۔ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ ملائیشیا سے کھیلے گی۔
پاکستان نے پہلے میچ میں اومان کو تین کے مقابلے میں آٹھ گول سے ہرایا۔ چین کے خلاف گرین شرٹس ٹیم نے پانچ دو سے کامیابی پائی۔ پاکستان کے فارورڈ شکیل عباسی معمولی زخمی ہو گئے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق شکیل عباسی کی انجری سیریس نہیں تھی وہ پوری طرح فٹ ہیں اور آج کا میچ کھیلیں گے۔