راولپنڈی(جیوڈیسک)اے این ایف نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں علی موسی گیلانی سمیت 4 ملزمان کے اثاثے منجمد کر دیے۔ راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد تبسم نے ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی۔
اے این ایف نے علی موسی گیلانی ، فوزیہ گیلانی، مخدوم شہاب الدین اورخوشنود لاشاری کے اثاثے منجمد کیے جانے کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو12 فروری کو اپنے ذرائع آمدن ظاہر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔