سپریم کورٹ(جیوڈیسک)اے این ایف اہلکاروں نے ایفیڈرین کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی علی موسی گیلانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی موسی گیلانی سپریم کورٹ میں اپنی ضمانت کرانے آرہے تھے کہ اے این ایف اہلکاروں نے انہیں ان کی گاڑی زبردستی اتارا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ گرفتاری کے موقع پر علی موسی کی اے این ایف اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ ادھر علی موسی گیلانی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم اے این ایف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ واضح رہے کہ علی موسی گیلانی کے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے اور ان ضمانت ٹرائیل و ہائیکورٹ سے منسوخ ہوگئی تھی۔