سپریم کورٹ(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کیمیکل کوٹہ کیس میں وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین اور علی موسی گیلانی کی عبوری ضمانت میں گیارہ اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔
سپریم کورٹ میں ایفی ڈرین کیمیکل کوٹہ کیس کی سماعت جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نیکی۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین بھی موجود تھے۔ عدالت نے علی موسی گیلانی کی سپریم کورٹ کے سامنے سے گرفتاری پر اے این ایف کے خلاف دائر دو درخواستوں کا جائزہ بھی لیا۔ فاضل عدالت نے علی موسی گیلانی کی سپریم کورٹ احاطے سے گرفتاری اورایفی ڈرین کیس میں وعدہ معاف گواہوں سے متعلق دائردرخواستوں کو زیرسماعت ضمانت کیس میں یکجا کردیا۔
سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی موسی گیلانی نے کہا انہیں اپنے اداروں پر اعتما د ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت گیارہ اکتوبر کو ہو گی۔