ایفی ڈرین کیس کے تحقیقاتی افسر بریگیڈیئر فہیم تبدیل

Ephedrine Case

Ephedrine Case

 

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایفی ڈرین کوٹہ اسکینڈل کیس کے تحقیقاتی افسر بریگیڈیئر فہیم کو عہدے سے ہٹا کر خدمات واپس فوج کے حوالے کر دی گئیں۔

بریگیڈئیر فہیم نے اینٹی نار کوٹکس فورس کی طرف سے ایفی ڈرین کیس میں مخدوم شہاب الدین، علی موسی گیلانی اور حنیف عباسی سمیت آٹھ ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرانا تھی۔ ڈی جی اے این ایف نے بریگیڈئیر فہیم کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دیا ہے جس میں ایم این اے حنیف عباسی کو کیس میں ملوث کرنے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

بریگیڈئیر فہیم ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے حوالے سے تمام ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرا چکے ہیں۔ اے این ایف میں بریگیڈئر فہیم کی ڈیپوٹیشن کی مدت دو ہزار چودہ میں ختم ہونا تھی انہیں ون کور منگلا میں ٹرانسفر کئے جانے کا امکان ہے۔