ایف آئی اے میں سیاسی تقرریوں کی دوڑ لگ گئی

FIA

FIA

ایف آئی اے (جیوڈیسک) ایف آئی اے میں سیاسی تقرریوں کی دوڑ لگ گئی، ۔رپورٹ کے مطابق سیاسی خاندانوں کے چشم و چراغ ایف آئی ایمیں تقرری کے خواہشمند ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ میں یہ با ت سامنے آئی کہ سو کے قریب تقرریاں دوسرے محکموں سے ایف آئی اے میں کی گئیں۔ ان میں سعادت علی یاسین پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی روبینہ سعادت قائم خانی کے خاوند ہیں۔

وسیم انور بھنڈر ق لیگ کے سا بق سینیٹر چوہدری محمد انور بھنڈر کے بیٹے اور ڈی جی نیب خورشید انور بھنڈر کے بھائی ہیں۔ ایف آ ئی اے میں زیادہ رشتے دار وفاقی وزیر مذہبی امور خور شید شاہ کے ہیں۔ علی رضا، خور شید شا کے داماد ہیں جبکہ سید یازم علی شاہ ان کے سوتیلے بیٹے اور سید غدا حیدر شاہ بھتیجے ہیں۔ علی عدنان منج پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے منور منج کے صاحبزادے ہیں۔ ناصر جمیل پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر مملکت محمد طارق انیس کے بھائی ہیں۔ وکاش مون پوتا پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری رمیش لعل کے رشتے دار ہیں۔ اویس بہرام پیپلز پارٹی کی ایم این اے پلوشہ بہرام خان کے بھائی ہیں۔ اصغر علی منگیرو فنکشنل لیگ کے رکن قومی اسمبلی فقیر محمد منگیرو کے فرزند ہیں۔

عامر علی سابق رکن قومی اسمبلی شہناز شیخ کے بیٹے ہیں۔ آغا فہمد احمد خان وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس آغا رفیق احمد خان کے بیٹے ہیں۔ جواد قر یشی سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید قریشی کے صاحبزادے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے غلام بلور کا وزیر داخلہ کے نام اپنے بھتیجے طا ہر جمیل کے لئے سفارش کا خط بھی سامنے لایا گیا جو دو ہزار گیارہ میں لکھا گیا۔ خط میں نیشنل بینک سے ڈیپو ٹیشن پر آنے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر اکنامک کرائم ونگ طاہر جمیل کو مستقل ایف آئی اے میں رکھنے کی استدعا کی گئی تھی۔