لندن(جیوڈیسک)مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے ایف اے کپ میں ویسٹ ہیم کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ دو دو گول سے برابر کر دیا۔
ایف اے کپ کے تیسرے رانڈ کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کے سٹرائیکر جاسکیلانین نے پہلا گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔
ویسٹ ہیم کے جو کول نے جوابی گول کر کے حساب ایک ایک سے برابر کیا جو کول نے جارحانہ کھیلتے ہوئے دوسرا گول کر کے ٹیم کو دو ایک کی برتری دلا دی تاہم مین یو کی جانب سے کھیل کے آخری لمحات میں سٹرائیکر وین پرسی نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو ناکامی سے بچا لیا۔