انگلینڈ میں جاری ایف اے کپ فٹ بال ٹورنا منٹ کے تیسرے رانڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپیئن مانچسٹر سٹی کو تین دو سے شکست دی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کو پہلے ہاف میں تین صفر کی برتری حاصل رہی۔ وین رونی نے دو اور ڈینی ویل بیک نے ایک گول اسکور کیا۔ مانچسٹر سٹی کے کپتان ونسینٹ کمپنی کو ریڈ کارڈ کی وجہ سے گرانڈ سے باہر جانا پڑا اور بقیہ میچ دس کھلاڑیوں کیساتھ کھیلا گیا۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی نے کم بیک کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے لیکن کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ الیگزینڈر کولوروف اور سرجیو آگوئیرو نے ایک ایک گول اسکور کیا۔