ایف بی آئی کی جانب سے پاؤلا براڈویل کے گھر کی تلاشی

FBI

FBI

امریکا (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکا میں ایف بی آئی کے ایجنٹس نے ڈیوڈ پیٹریاس کے استعفے کی وجہ بننے والی پاولا براڈویل کے گھر کی تلاشی لی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی کے درجن بھر کے قریب ایجنٹوں نے نارتھ کیرولینا کے علاقے شارلٹ میں پاؤلابراڈویل کے گھر کی تلاشی لی۔

بکس اٹھاکر لئے اور گھر کے اندر کی تصاویربنائیں۔ایک اخبار کا کہنا ہے کہ ایجنٹوں نے گھر کی دونوں منزلوں کی تلاشی لی۔امریکاکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے صدر اوباما کے دوسری بار صدر منتخب ہونے کے صرف تین دن بعد جمعہ کو استعفی دے دیا تھا۔ ڈیوڈ پیٹریاس کے مستعفی ہونے کے بعد سے پاؤلا براڈویل اپنے اس گھرمیں نہیں دیکھی گئی ہیں۔