پاکستان(جیوڈیسک)وزارت پٹرولیم نے ایل این جی درآمدی منصوبے پر ورکنگ مکمل کرلی۔ سمری منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے.
وزارت پٹرولیم کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی لانگ ٹرم، فاسٹ ٹریک بنیادوں پردرآمد کی جائے گی۔ لانگ ٹرم منصوبے میں درآمدی کمپنی کو10 سال کا ٹھیکہ دیا جائے گا۔ فاسٹ ٹریک بنیادوں پر200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور لانگ ٹرم منصوبے کے تحت 400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درآمد کی جائے گی۔
سمری کے مطابق ایل این جی درآمد کرنے کے لیے حکومت کمپنی کو زرضمانت گارنٹی بھی دے گی۔ ایل این جی بجلی کی پیداواراور بلک سپلائی صارفین کودستیاب ہوگی، گھریلو صارفین پر ایل این جی کی لاگت کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔