ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کلو کی کمی

LPG

LPG

ایل پی جی بنانے والی کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ پاکستانی ایل پی جی پروڈیوسرپارکو، او جی ڈی سی ایل اور پی آر ایل نے ایل پی جی کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید کمی واقع ہوگئی ہے اور ملک بھر میں سو سے ایک سو دس روپے عام مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔
حکومت نے اس کے ساتھ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ ٹیکس کا نفاذ بھی کر دیا ہے۔ اس سے حکومت کی آمدن میں یومیہ ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے اور سالانہ پانچ ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔ دسمبر دوہزار گیارہ میں سترہ ہزار تین سو اٹھا سی میٹرک ٹن امپورٹ ہوئی ۔ جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں حکومت کو چارارب بیس کروڑروپے سالانہ مزید آمدن ہو گی۔