ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ہفتے میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لاہور۔بہاولپور۔ملتان ۔اسلام آباد اور فیصل آباد میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 145روپے ہو جائے گی جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 55روپے اضافے سے1690روپے ہو گی۔
جبکہ اور کمرشل سلنڈر بھی 220روپے مہنگا ہو گا ذرایع کے مطابق سردی میں اضافے کی وجہ سے ایل پی جی کی طلب بڑھی ہے جس کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔