ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گیس کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام کمی کر دی . نئے نرخوں کے بعد گھریلو سلینڈر پچپن روپے سستا ملے گا۔ اسی طرح کمرشل سلینڈر کے نرخ میں ایک سو بیس روپے کمی ہو گئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیٹرز ایسو سی ایشن کے مطابق آئندہ چند روز میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ حکومت کی طرف سے ستمبر کی پیداواری قیمت چوراسی روپے فی کلو طے کی گئی ہے۔ اس طرح گھروں میں استعمال ہونے والے سلینڈر کی قیمت نو سو اکیانوے روپے ہے۔ کمرشل سلینڈر کے نرخ تین ہزار آٹھ سو تیرہ روپے ساٹھ پیسے مقرر کیے گئے ہیں۔