مائع گیس پیدا کرنے والے حکومتی ادارے پارکو نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے صرف ایک دن بعد ہی گیس چھ روپے فی کلو مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارکو نے ایک روز قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا تھا مگر اوگرا نے مائع گیس کی قیمتوں میں صرف پانچ روپے فی کلو کمی کے اعلان کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظرپارکو کو مائع گیس کی قیمت میں مجبورا چھ روپے فی کلو کا اضافہ کرنا پڑ رہا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت چاہے تو عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکتے ہیں کیونکہ ایل پی جی کی کل پیدا وار کا پینسٹھ فیصد حکومتی ادارے پیدا کرتے ہیں۔