امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ رہنماء ایم الظواہری کا جانشین شیخ خالد بن عبد الرحمان گزشتہ روز میزائل حملے میں ہلاک ہو گیا۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ خالد بن عبد الرحمان کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ناشتہ کر رہے تھے۔ 46 سالہ شیخ خالد کو پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ کا آخری رہنماء سمجھا جاتا تھا۔
القاعدہ رہنماء گزشتہ روز پاکستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہوا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دوسری جانب القاعدہ نے شیخ خالد بن عبد الرحمان کی میزائل حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔