ایم کیوایم کے وزرا کے استعفے منظورنہیں کئیے،گیلانی

gilani
اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہیکہ ڈاکٹر غلام نبی فائی کی کشمیر کاز کے لئے اہم خدمات ہیں ۔ ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر ہے ۔ ایم کیوایم کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ ایم کیو ایم کے وزرا کے استعفے منظور نہیں کئے گئے ہیں۔  اسلام آباد موٹروے پولیس کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ ڈاکٹر غلام نبی فائی سے متعلق حقائق کا انتظارہے جس کے بعد وہ اظہار خیال کرینگے ۔ ایم کیوایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ ایم کیوایم کے وزرا کے استعفے منظور نہیں کئے گئے ہیں ۔ کراچی کے علاقے ملیر کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔