ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کی عوام کو حقوق دلوائے گی۔ الطاف حسین

altaf hussain

altaf hussain

متحدہ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ چونسٹھ برسوں میں کوئی پارٹی جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل حل نہیں کرسکی۔
ملتان میں جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی کے شرکا سے ٹیلی فون پر خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں سرائیکی بیلٹ کے عوام کو یقین دلاتا ہوں ، مظلوموں کو صرف متحدہ قومی موومنٹ ان کے غصب شدہ حقوق دلاسکتی ہے کیونکہ یہ بات طے ہے کہ اب اگر کسی کو پاکستان میں رہناہے توانہیں جنوبی پنجاب ، ملتان اور بہاولپور کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔