ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس احمد قائم خانی نے صدر آصف زرداری اور چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو خط تحریرکیا ہے۔ جس میں الطاف حسین پر ملک توڑنے کی سازش کا الزا م لگانے پر ذوالفقار مرزا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں متحدہ کیرہنماں نے صدر زرداری اور چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیاکہ وہ ذوالفقار مرزا کے بے بنیاد الزامات کا نوٹس لیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پریس کانفرنس میں ذوالفقارمرزا نے الزام لگایا تھا کہ الطاف حسین نے پیر مظہر کے سامنے امریکا سے مل کر پاکستان توڑنے کی بات کی تھی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 21نومبر 2011 کو ذرائع کو دئیے گئے انٹر ویو میں پیر مظہر نے واضح الفاظ میں ذوالفقار مرزا کے ان الزامات کی تردید کر دی ہے خط میں صدر زرداری اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ الطاف حسین پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے اور کھلے جھوٹ کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے پر ذوالفقار مرزا کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ خط میں متحدہ کیرہنماں نے صدر زرداری اور چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ وہ ذوالفقار مرزابے بنیاد الزامات کا نوٹس لیں۔