بیسویں ترمیم پر چار روز کے مذاکرات کے بعد اپوزیشن تو متفق ہو گئی مگر اتحادیوں میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ اتحادی جماعت ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار اور بابر غوری کہتے ہیں ان کی جماعت کو ترمیم پر تحفظات ہیں۔
کراچی پہنچنے پر فاروق ستار اور بابر غوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ نگراں حکومت کے قیام کیلئے اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیاجائے۔ بیسویں ترمیم پر متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات ہیں۔