کراچی (جیوڈیسک)ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ایم کیو ایم کو ووٹر لسٹوں کی تسدیقی اور حلقہ بندیوں کی آڑ میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جناح گراؤنڈ کراچی میں یوم شہدا کا مرکزی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رابطہ کمیٹی کے ذمہ داران سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے شہید کارکنان کے لئے قران خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے کے لئے آواز بلند کی ہے۔
ماضی میں بھی ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کی گئیں اور مفنفقانہ اور غیر منصفانہ عمل روا رکھا گیا جو آج بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اس وقت تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی جب تک پاکستان سے سٹیٹس کو کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہد کے موقع پر ایم کیو ایم کے شہدا کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔