ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفےٰ منطور نہیں کئے گئے۔ گیلانی

gilani

gilani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منطور نہیں کئے گئے تھے جبکہ ایم ییو ایم والے گئے ہی نہیں تو واپسی کا کیا سوال ہے۔ اسلام اباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں افہام تفہیم کو فروغ دے رہی ہے اس وقت ملک میں کو ئی سیاسی گرفتای نہیں ہوئی۔
وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف کاروائی کے سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ تو اڑتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہی کے باعث متاثرین کے ساتھا اظہار یک جہتی کے لیئے امریکہ کا دورہ منسوخ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی افات کے بعد اب عوام کی امداد اور بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈو مور کا مطالبہ کر نے والوں کو اب ڈو مور کرنا ہو گا۔