اینگروفوڈز (جیوڈیسک) اینگروفوڈز کے چیف آپریٹنگ آفیسر افنان احسن نے کہا ہے کہ ملکی و غیر ملکی مارکیٹ میں اینگروفوڈز مزید مصنوعات متعارف کرانا چاہتا ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے اصل ویلیوتخلیق کرتے ہوئے ایک جامع ترین ترقی کی حکمت عملی کی پیروی کرتے ہوئے سنگ میل عبورکرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اینگرو فوڈز پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جس نے سال دو ہزار دس میں اپنے کارخانوں میں ایک بلین دودھ کے پیکٹس کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی۔یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو ٹیٹرا پیک کے دنیا بھر میں تین ہزار میں سے اب تک صر ف اٹھارہ ممالک حاصل کرپائے ہیں۔