اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں اٹارنی جنرل سے پچیس جولائی تک تفصیلی جواب طلب کرلیاہے۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کا ردعمل بذریعہ پرنسپل سیکریٹری بھی طلب کیا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہاہے کہ اٹارنی جنرل بتائیں کہ کتنا پیسہ ملک سے باہر گیا، کون مجرم ہے،کیسے گرفتار کرناہے۔ عدالت نے غیر ملکی اکانٹس کے حوالے سے برطانیہ کے کرائم ونگ کو لکھا گیا خط بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس نے اس سلسلے میں وزیراعظم کا رد عمل بذریعہ پرنسپل سیکریٹری طلب کیاہے ۔ انھوں نیکہاکہ چاہتے ہیں کہ ایسی صورتحال نہ ہو۔ عدالت اب بھی تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ اٹارنی جنرل نے تفصیلی جواب داخل کرنے کے لئے پچیس جولائی تک مہلت طلب کی ۔ جسے عدالت نے منظور کرتیہوئے سماعت ملتوی کر دی۔