این آر او سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھ نہیں آیا، عاصمہ جہانگیر

Asma Jahangir

Asma Jahangir

لاہور سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ این آراوکے بارے میں سپریم کورٹ کافیصلہ سمجھ میں نہیں آیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے بہت سے فیصلوں سے شدیداختلاف ہے، کوئی ادارہ گنگامیں نہایاہوانہیں، اگرپارلیمنٹ کے اختیارات بھی عدلیہ نے لینے ہیں تو معاملہ کیسے چلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سب کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد ہوناچاہئے۔